لاہور (ویب ڈیسک) میاں نواز شریف کے پاس اس وقت دو آپشن ہیں' یہ لندن میں بیٹھ کر چپ چاپ یہ ذلت برداشت کرتے رہیں اور ان کا خاندان جب بھی باہر نکلے اپنا منہ چھپا کر نکلے اور اگر کسی کافی شاپ سے کافی بھی لے تو پہلے دائیں بائیں یہ دیکھ لے وہاں کوئی پاکستانی تو موجود نہیں'

نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر ہو تو کافی کی خواہش دل میں چھپا کر خاموشی سے آگے نکل جائے' ان کے بچے اسکول نہ جا سکیں' فیملی شاپنگ نہ کر سکے' ریستوران میں کھانا نہ کھا سکیں۔علاج کے لیے کسی کلینک' کسی اسپتال نہ جا سکیں اور یہ مسجد میں نماز بھی نہ پڑھ سکیں اور اس دوران اگر خدانخواستہ ان کے کسی عزیز رشتے دار کا پاکستان میں انتقال ہو جائے تو عابدشیر علی کی مرحومہ بیگم کی طرح انھیں دوسرے دفن کریں اورخاندان لندن میں بیٹھ کر صرف دعا کر سکے اور اگر خدانخواستہ خاندان کے کسی فرد کا لندن میں انتقال ہو جائے تو وہاں سے صرف اس کی میت پاکستان واپس آئے اور بیگم کلثوم نواز کی طرح اس عزیز کے بچے بھی تدفین کے وقت پانچ ہزار کلومیٹر دور بیٹھے رہ جائیں اور دوسرا آپشن یہ ہے میاں صاحب اپنے پورے خاندان کے ساتھ پاکستان آئیں اور مردوں کی طرح عدالتوں اور قید کا سامنا کریں۔میرا مشورہ ہے میاں صاحب آپ کو یہ کرنا چاہیے' ملک آپ کا ہے' آپ کے اس میں لاکھوں چاہنے والے ہیں' آپ کو قید میں بھی وہ سہولتیں حاصل تھیں جو لوگوں کو اپنے گھروں میں بھی نہیں ملتیں' آپ قید سے اسپتال بھی جاتے تھے تو پورے پروٹوکول کے ساتھ جاتے تھے اور کسی شخص کو آپ کے گھر یا دفتر کے سامنے نعرے لگانے یا آپ کے خاندان کے ساتھ کسی ریستوران میں بدتمیزی کی جرات نہیں ہوتی تھی لہٰذا آپ اگر عزت کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو پھر آپ سب کو ساتھ لے کر واپس آ جائیں اور خاندان کا جو فرد آپ کے ساتھ نہ آئے آپ اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عاق کر دیں' آپ ملک میں کھڑے ہو کر حالات کا مقابلہ کریں' آپ آخر ''بھگوڑے یاچور'' کے ٹائٹل کے ساتھ لندن میں کتنی دیر بیٹھ لیں گے۔

The post میاں صاحب میری ایک بات مان لیں تو انکی بچت ہو جائے گی ۔۔۔۔۔ appeared first on Markhor TV.



from Markhor TV https://ift.tt/3lI4yfi
via IFTTT