عورت اپنے شوہر کے سامنے بلند آواز نہ کرے ۔عورت کو چاہئے کہ کوئی ایسی بات نہ کرے کہ جس سے اس کے خاوند کادل دکھے اور خاوند کے تقاضے کے معاملے میں اس کی فرمانبرداری کرے کہ جب خاوند کو ضرورت محسوس ہو تو اس کے ساتھ کمپرومائز کرے ۔حدیث پاک ہے جب کسی خاوند نے اپنی بیوی کو اپنی ضرورت کے لئے بلایا اور وہ انکار کردیتی ہے یعنی بہانہ بنا لیتی ہے تھکی ہوئی ہوں نیند آرہی ہے یہ مسئلہ ہے وہ مسئلہ ہے اور اسی طرح اس خاوند نے رات گذاری کہ اس کے دل میں غصہ تھا فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت برساتے رہتے ہیں۔

اس سے اندازہ لگائیے کہ شریعت نے بیوی کو کتنی تعلیم دی کہ تم خاوند کے ساتھ محبت کا معاملہ رکھو حدیث پاک اگر خاوند نے اپنی بیوی کو اپنی ضرورت کے لئے بلایا اگر وہ تنور پر روٹیاں لگا رہی ہے تب بھی اس کو چاہئے کہ وہی کام چھوڑ کر آجائے اور اپنے خاوند کی ضرورت کو پورا کرے اسی لئے شریعت نے حکم دیا کہ عورت نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی جب تک کہ خاوند اس کو اجازت نہ دے اور ایک بات یہ بھی فرمائی کہ ہر وقت نقطہ چینیاں بھی نہ کرتی رہے

کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں نے عورتوں کو کثرت کے ساتھ جہنم میں دیکھا تو صحابیات نے پوچھا اے اللہ کے نبی ﷺ کس وجہ سے فرمایا ایک تو یہ عیب زیادہ نکالتی ہیں لعنت زیادہ کرتی ہیں اس میں یہ ٹھیک نہیں یہ ٹھیک نہیں نیگیٹو تھنکنگ ہوتی ہے اور دوسرا دوسرے کے احسانات کو سرے سے ہی ماننے سے انکار کردیتی ہیں مثال کے طور پر ا گر خاوند ساری عمر اچھا رکھے۔

اور کسی موقع پر کسی وجہ سے کوتاہی ہو کہے گی میں نے تو تیرے گھر آکر اچھا دیکھا ہی نہیں ہاں تم تو اچھا کرتے ہو تو بچوں کے لئے کرتے ہو میرے لئے کیا کرتے ہو یہ جو احسان فراموش بنتی ہیں اور یہ جو عیب نکالتی ہیں نقطہ چینیاں کرتی ہیں شریعت نے کہا ان گناہوں کی وجہ سے جہنم کے اندر یہ زیادہ جائیں گی ۔ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحی یا عید الفطر کے لۓ عید گاہ کی طرف نکلے تو عورتوں کے پاس گزرے تو فرمانے لگے :اے عورتوں کی جماعت صدقہ و خیرات کیا کرو بیشک مجھے دکھایا گیا ہے کہ تمہاری جہنم میں اکثریت ہے تو وہ کہنے لگیں اے اللہ کے رسول وہ کیوں ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم گالی گلوچ بہت زیادہ کرتی ہو اور خاوند کی نافرمانی کرتی ہو۔

میں نے دین اور عقل میں ناقص تم سے زیادہ کوئی نہیں دیکھا تم میں سے کوئی ایک اچھے بھلے شخص کی عقل خراب کر دیتی ہے ۔وہ کہنے لگیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمارا دین اور ہماری عقل میں نقص کیا ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا عورت کی گواہی نصف مرد کے برابر نہیں تو وہ کہنے لگیں کیوں نہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو یہ اس کی ع‍قل کا نقصان ہے کیا جب کسی کو حیض آئے تو وہ نماز اور روزہ نہیں چھوڑتی تو وہ کہنے لگيں کیوں نہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ اس کے دین کا نقصان ہے ۔

sharing is caring..

The post ”جب بیوی شوہر کو ازدواجی تعلق سے انکار کر کےا لگ سو جائے“ appeared first on Art World.



source https://dereywaltv.com/articles/7571