کیا فرماتے ہیں مسائل شرعیہ گروپ کے علمائے کرام صورت مسؤلہ میں کہ:(۱) بیوی سے ہمبستری کرتے وقت اس کے شرمگاہ کو دیکھنا کیسا ہے، یا اس کے شرمگاہ میں انگلی کرنا کیسا ہے، (۲) اور ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے (۳) اور کس پوزیشن میں ہمبستری کرنا جائز نہیں(۴) کیا کھڑے ہو کر ہمبستری کر سکتے ہیں یا جھک کر پوری وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

الجواب بعون الملک الوہاب: (۱) بیوی سے ہمبستری کرتے وقت اس کے شرمگاہ کو دیکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ دیکھنا زیادتی شہوت کا باعث ہے البتہ مباشرت کے آداب میں سے یہ ہے کہ عورت(بیوی) کے شرمگاہ کو نہ دیکھا جائے کیونکہ شرمگاہ دیکھنے سے اگرچہ شہوت ابھرتی ہے مگر آنکھوں کو نقصان ہوتا ہے یعنی آنکھوں کی روشنی کمزور ہوجاتی ہے۔ اور اس کے شرمگاہ میں انگلی کا داخل کرنا جائز ہے مگر بچنا اولیٰ (یعنی زیادہ بہتر) ہے۔اگرچہ اس سے شہوت میں اضافہ ہوتا ہے مگر یہ فعل نہ کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اور ردالمختار میں ہے: مرد و عورت کو ایک دوسرے کا سطر (شرمگاہ) دیکھنا چھونا جائز ہے

مگر حکم یہی ہے کہ مقام مخصوص شرمگاہ کی طرف نہ دیکھا جائے کہ اس سے نسیان یعنی حافظہ کمزور ہونے کا مرض ہوتا ہے اور نگاہ بھی کمزور ہو جاتی ہے۔ ( ردالمختار، جلد ۵، صفحہ ۲۵۶) اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: “مانظرت او مارایت فرج رسول اللہ ﷺ” (ابن ماجہ) یعنی میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کا ستر کبھی نہ دیکھا۔ (۲) اور ہمبستری کرنے کا اسلامی (بہتر) طریقہ یہ ہےکہ: جب شوہر اپنے بیوی سے ہمبستری کا ارادہ کرے اور بالخصوص شادی کی پہلی رات جسے سہاگ رات بھی کہتے ہیں اور اس کے بعد جب بھی تو شوہر کو چاہئے

کہ ان آداب و طریقہ کار کے مطابق عمل کرے ان شاء اللہ شیطان کی دست برد یعنی مداخلت سے محفوظ رہو گے اور نیک صالح اولاد پیدا ہوگی اس کے بعد شوہر اپنی دلہن کی پیشانی کے تھوڑے سے بال نرمی اور محبت کے ساتھ پکڑ کر یہ دعا پڑھے۔ “اللہم انی اسئلک خیرھا وخیر ماجبلتھا علیہ واعوذبک من شرھا وشر ماجبلتھا علیہ” (ابوداؤد صحہ ۲۹۳)۔ حضور ﷺ نےارشاد فرمایا کہ کوئی شخص مثل چوپائے کے اپنی زوجہ پر نہ جا پڑے بلکہ اس کو چاہئے کہ پہلے بوس و کنار اور آہستہ بات چیت سے آمادہ کرے۔

The post ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ اور اس کا مکمل خلاصہ appeared first on Art World.



source https://dereywaltv.com/articles/7015