وٹے سٹےکی ایسی داستان جس نے تین بسے بسائے گھر ایک ہی بات پر اُجاڑ دیے
وٹا سٹا، ہمارے معاشرے کی ایک دل دہلا دینے والی داستاں, آج ساجدہ بیگم کے خوشی کے مارے پاؤں زمین پر ٹک نہیں رہے تھے. آج انہوں نے اپنی دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کا رشتہ ایک ہی گھر میں کیا طے کر دیا تھا. زیادہ خوشی کی وجہ یہ تھی کہ ان کے سمدھی ان کے رشتے کے بھائی تھے، اس طرح وہ نہ صرف ان کے رشتہ دار تھے بلکہ برادری بھی ایک تھی .ساجدہ بیگم کے لئے ان کیبرادری اللہ کا ایک انعام .تھیوہ ہمیشہ لوگوں میں گردن اکڑا کر اپنی برادری کے حسبی نسبی ہونے کا ذکر فرماتیں بلکہ ان کے مطابق ان کے آبا و اجداد کا تعلق ایک جید صحابی رضی تعالٰی عنہ سے تھا . آخر کار ان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنی بڑی بہو کو فون ملایا جو کہ برادری کی نہ ہونے کے باعث ان کی آنکھوں میں خار کی طرح کھٹکتی تھی. ان کی بہو نے ان کو خوشدلی سے مبارکباد دی مگر ہلکی زبان سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ یہ وٹے سٹے بعض دفعہ پریشانی کا موجب بھی بن جاتے ہیں جب کہ یہاں تو دو کے بجائے ایک ہی گھر میں تین رشتے بیکوقت کئے جارہے ہیں. ان کی بہو ایک پڑھی لکھی روشن خیال لڑکی تھی. اس لئے اس نے کوشش کی کہ وہ اپنی ساس کو اس معاملے کی نزاکت کا احساس دلائے مگر اس کی ساس نے بڑی نخوت سے جواب دیا :ہماری برادری کوئی ہلکی نہیں ہے. میرے سمدھی سعودی عرب میں سیٹ ہیں.میری بیٹیاں بیاه کر سعودی عرب چلی جائنگی اور بہو گھر آجائے گی. تو پریشانی کی کیا بات ہے؟ انھوں نے بہو کی بات پر توجہ دینے کے بجائے اس کو یہ سنایا کہ ان کے باقی بچوں کو اپنی ہی برادری سے رشتہ مل گیا ہے اس لئے اب انھیں باہر سے “گند” اٹھا کر لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی. ان کی بڑی بہو یہ توہین آمیز فقرے سن کر صبر کے گھونٹ پی کر خاموش ہوگئی. اسوقت ساجدہ بیگم اپنے آپ کو فاتح محسوس کررہی تھیں. انھوں نے شادیاں بڑے دھوم دھام سے کیں. شادی کے تقریبا ایک سال بعد ان کی ایک بیٹی گھریلو ناچاقی اور اپنی تند مزاجی کے باعث طلاق کے کاغذات ہاتھ میں پکڑ کر گھر آگئی. ان کے اندر نفرت اور انا نے سر اٹھایا
Sharing is caring!
The post وٹے سٹےکی ایسی داستان جس نے تین بسے بسائے گھر ایک ہی بات پر اُجاڑ دیے appeared first on Art World.
source https://dereywaltv.com/articles/7514